سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا سلسلہ نہ رُک سکا، محکمہ داخلہ پنجاب نے خوشبو اور ندا چوہدری سمیت 18 رقصاؤں کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی تینوں فنکاراوں نے شمع تھیٹر میں فحش رقص کیا جس پر شوکاز نوٹس جاری کیے۔
محفل تھیٹر میں فحش ڈانس پر خوشبو خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ناز تھیٹر کی روشنی خان، کاجل چوہدری، سارہ خان کوستارہ تھیٹر کی ادکارہ تبسم خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
الفلاح تھیٹر کی فنکارہ ماہ نوراور جیا بٹ، ایان، ندا چوہدری، حرا ڈوگر ،وفاعلی، لائبہ جٹی، ماہ نور، قمست شہزادی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
تمام فنکاروں کوایڈیشنل سیکرٹری پولیس کی منظوری سے سیکشن افسر ڈاکٹر ارسلان گوندل نے نوٹسز جاری کیے۔
مذکورہ اداکارائیں وارننگ کے باوجود فحش رقص سے باز نہیں آئیں۔ شوکاز نوٹس پنجاب آرٹس کونسل کی شکایت پر جاری کئے گئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PzmVyo6
0 Comments