کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز فٹ پاتھ پر شیر کی چہل قدمی کے معاملے پر محکمہ جنگلات نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شیر کے مالک سمیت 5 افرد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں شیر کے کھلے عام سڑک پر گھومنے کے معاملے پر مقدمہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی دفعہ 21 اور 39 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ شیر کے مالک کی گرفتاری کے بعد شیر کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ شیر اور کچھوے کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا جاچکا ہے، اب تک مجموعی طور پر واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایک شیر شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کی فٹ پاتھ پر گھومتا ہوا پایا گیا تھا، شہریوں نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف، پولیس اور رضا کاروں کی کوششوں کے بعد شیر کو پنجرے میں قابو کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کردیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شیر نے ایک شہری پر حملہ بھی کیا تھا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/vO4oSA9
0 Comments