بلاشبہ پاکستان میں فن اور ذہانت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی لڑکی آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے نام کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قازقستان کے شہر اکتاؤ میں منعقد ہونے والی ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں پاکستان کی دس سالہ آیت عاصمی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ یوم آزادی کے اس خاص موقع پر یہ تمغہ ننھی آیت نے پاکستان نے نام کر دیا۔
دس سالہ آیت عاصمی نے بتایا کہ عالمی مقابلوں میں53ممالک کے400کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔ اس سےپہلے میں مالدیپ اورعُمان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہوں۔
وہاب ریاض نےآیت عاصمی کیلئے انعام کا اعلان کر دیا
یوم آزادی کےخاص موقع پراپناتمغہ پاکستان کےنام کرتے ہوئے آیت عاصمی نے کہا کہ میں پاکستان کی گرینڈماسٹربنناچاہتی ہوں جس کےلئے محنت کررہی ہوں۔
آیت عاصمی کے والدعدنان بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی پرفخرہےکہ اس نے عالمی مقابلے میں پاکستان کانام روشن کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PwQpBL4
0 Comments