Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

لاہور کے علاقے پنجاب یونیورسٹی ٹاون کا عبداللہ بہترین نمبرز لینے والے طلبا میں شامل

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لاہورکےعبداللہ انصر نے گیارہ سو میں سے ایک ہزارنوے نمبرحاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

لاہور کےعلاقے پنجاب یونیورسٹی ٹاون کاعبداللہ بہترین نمبرز لینے والے طلبا میں شامل ہیں۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق عبداللہ نے مجموعی طور پر لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، عبداللہ کے والدین بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

عبداللہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بطورپروفیشن انتخاب کرنے کا پلان ہے۔بہت زیادہ پڑھائی کی جس کاپھل ملاہے۔ عبداللہ کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر بہت توجہ دی، آج زندگی میں خوشی کا موقع آیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Bv80R7E

Post a Comment

0 Comments