یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیئے گئے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کردیا، عوامی ضرورت کی 5 بنیادی اشیاء آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول آج سے سستے ترین ریٹس پر مہیا کئے جائیں گے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈیکس پر اسکور پی ایم ڈی 40 یا اس سے کم ہوگا وہ اس سبسڈی اہل تصور ہوں گے۔
پہلے یہ اہلیت پی ایم ٹی 32 کیلئے تھی جسے بڑھا کر پی ایم ٹی 40 کردیا گیا ہے، وزیراعظم کے اس اقدام سے ملک بھر کی تقریباً 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہوسکے گی۔
بی آئی ایس پی رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈی حاصل کرنے کیلئے یوٹیلٹی کاؤنٹرز پر اپنا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
ٹارگیٹڈ سبسڈی کے اطلاق کے بعد دس کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔
جو لوگ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کیلئے قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفسز سے رجوع کریں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/l4VkOhg
0 Comments