Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت

76 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پرحاضری دی۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کے دوران یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہاکہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےتقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں اچھا پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔

یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری مزار قائد پر پہنچے تو میئر کراچی مرتضی وہاب نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سندھ کی جانب سے قوم کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔ ہمیں فلسطین اورکشمیر کے بھائیوں کو اس دن یاد رکھنا چاہیے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد مودی سے چھٹکارا پائیں۔

مراد علی شاہ نےتقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج حلف اٹھائیں گے۔ میں نگران وزیراعظم کومبارکباد دیتاہوں۔سندھ میں بھی ایک دودن میں نگران وزیرعلی آجائیں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی جلد نگران حکومتیں آجائیں گی۔ اس ملک کوہم امن کا گہوارہ بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزار قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا کہ 14 اگست پرقوم کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم سب کچھ بن چکے ہیں لیکن اچھا پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔ امید کے ساتھ پاکستان جس راہ پر گامزن ہوا ہے، ہم آگے بڑھنے جارہے ہیں۔ اسمبلیاں ختم ہوچکی ہیں، نگران وزیراعظم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

گورنرسندھ نے آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نےمعاشی بحران میں بہترین مددفراہم کی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا امید ہے کہ عوام آزادانہ طریقے سے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے مزار قائد پر دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزارقائد پر قومی پرچم لہرایا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8LI6tBw

Post a Comment

0 Comments