Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نگران وزیراعظم انوار الحق نے معیشت سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا

ملکی معاشی صورتحال نگران وزیراعظم انوارالحق نے معیشت سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت خزانہ، ایف بی آراورمتعلقہ ادارے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا، نگران وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پربھی بریف کیا جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیر اعظم ذمہ داریاں سنبھال لیں

خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں تھیں۔

پیرکو انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام نے شرکت کی۔

نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد سابق وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہوگئے، انوارالحق کاکڑ نے شہبازشریف کو رخصت کیا، سابق وزیراعظم شہبازشریف کو مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈآف آنربھی پیش کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZkavFyJ

Post a Comment

0 Comments