Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نگراں وزیراعظم کی نامزدگی: شہباز شریف اور راجا ریاض کی ملاقات آج دوبارہ ہوگی

نگراں وزیراعظم نامزدگی معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔ گزشتہ روز کی ملاقات میں حتمی نام کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض احمد کے درمیان نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر آج اسلام آباد میں مشاورت کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

وزیراعظم آفس کی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی تقاضوں کے مطابق قائد حزب اختلاف کو مشاورت کی دعوت دی ہے، اس سلسلے کی پہلی ملاقات گزشتہ روز انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض احمد نے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے انہوں نے ناموں کا تبادلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد اتفاقِ رائے سے نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں وزیراعظم کی جانب سے قائد ن لیگ کو نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کی جانیوالی مشاورت پر بریفنگ دی گئی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pAh2Vya

Post a Comment

0 Comments