حکومت نے بجلی کے بلوں سے بلبلاتے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے آئی ایم اایف سے رابطہ کرلیا، بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کردیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ریلیف کیلئے حکومت سے تحریری پلان مانگ لیا۔
پاکستان بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف عوام کے غصے کی آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے حکومت ریلیف دینے کو تیار ہوگئی مگر آئی ایم ایف کی اجازت کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے ورچوئل رابطہ کرلیا، بجلی کے بلز میں ریلیف کیلئے بات چیت کی، بلوں میں اضافے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
آئی ایم ایف نے ریلیف کے حوالے سے حکومت پاکستان کے مؤقف پر بریفنگ بھی لی، عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت سے تحریری پلان بھی مانگ لیا جو آج شام تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے پیشگی اجازت لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ نگران وزیراعظم کی زیرصدارت گزشتہ روز بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف اور دیگر معاملات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو بلوں میں ریلیف کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئی تھیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/R1ePqZt
0 Comments