Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ سے پہلے آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ سے قبل تعمیراتی کام کے دوران آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی، جس سے کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ایڈن گارڈنز میں ورلڈ کپ سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں، پاکستان بھی انگلینڈ کیخلاف اپنا میچ اسی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/y1XxwvH

Post a Comment

0 Comments