Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈی سی کا بغیر اجازت کسی کو بھی نظر بند کرنے کا اختیار بحال

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، تھری ایم پی او نظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا، ڈی سی کا کسی بھی شخصیت اور کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے ڈی سی کے اختیارات سے متعلق معاملے پر بڑا فیصلہ سنادیا۔

عدالت عالیہ نے تھری ایم پی او نظربندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ڈی سی کے اختیارات بحال کردیئے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی سی کا کسی بھی شخصیت اور کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال کیا جاتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ڈی سی کی اپیل پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا، ڈویژن بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ڈی سی کی جانب سے اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغیر وجہ بتائے نظربندی کا آئین و قانون اختیار دیتا ہے، جسے ختم یا معطل نہیں کیا جاسکتا، نظربندی کا ڈی سی کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو اس کی افادیت اور اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کا اقدام مشروط کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bLzBTsM

Post a Comment

0 Comments