نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
ترجمان کے مطابق نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے ایف سی ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینیجمنٹ اوردیگرامورپر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا،یاد گارشہدا پرحاضری دی۔
سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔
وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا۔ نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zToZVnJ
0 Comments