کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی تاہم بعد میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 298 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 304 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 86 پیسے بڑھ گئی تھی۔ نگران حکومت کے 10 روز میں ڈالر 9.5 روپے مہنگا ہوا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JXPSn3j
0 Comments