ایشیا کپ افغانستان سیریزکے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا 17 سے 18 رکنی اسکواڈ کےاعلان کا امکان ہے۔کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اسکواڈ پرمشاورت طویل ہوگئی، اسکواڈ پر مشاورت کے باعث اسکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکارہے،جبکہ بابراعظم کپتان برقرار رہیں گے۔
اسکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغازشامل ہیں ۔اس کے علاوہ افتخار احمد، شاداب خان،محمد نواز،شاہین آفریدی،اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،نسیم شاہ، اسامہ میر،طیب طاہر،وسیم جونیئرکے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق محمد حارث اورسرفرازاحمد جبکہ شان مسعود اورعبداللہ شفیق کے درمیان مقابلہ ہے۔ محمد حارث کے حق میں ووٹ زیادہ شمولیت کا امکان ہے۔
انضمام الحق شان مسعود کی جگہ عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں، کپتان بابر اعظم کی خواہش ہے اسکواڈ 18 رکنی ہو،جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق 17 رکنی اسکواڈ کے اعلان کے حامی ہیں۔ ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر اور کپتان فہیم اشرف اور زمان خان کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fb2euYI
0 Comments