کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں پولیس نے حساس ادارے کیساتھ مشترکا کارروائی میں بھارتی جاسوس کو پاکستانی سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم اکھل دیو بھارتی جاسوس ہے۔ ملزمان سے دو بھارتی پاسپورٹ، پستول اور 5لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
عارف عزیز کا کہنا ہے کہ کو ملزمان کو لیاری تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے جعلی جیولری بکس،6 موبائل فونز،1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات بھی برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم پاکستان میں مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/WM7bAq4
0 Comments