آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے افغانستان کے حالات ہے۔
آئی جی اختر حیات نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام کیسز کو ٹریس کر لیا گیا ہے، زیادہ تر خودکش بمبار وں کا تعلق افغانستان سے ہے، وفاق سے کراس بارڈ دہشت گردی کے معاملے بات کی ہے۔
اختر حیات نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کے ہاتھ جدید تھرمل ہتھار لگے تھے، پولیس کو جدید تھرمل ہتھار فراہم کرنے کے بعد دہشت گردوں نے بھی حملوں کا طریقہ کار تبدیل کیا اور خودکش حملے شروع کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ تھانوں اور چوکیوں پر پولیس کو بھی جدید تھرمل ہتھار فراہم کیے ،جس سے انکا کوئی حملہ کامیاب نہیں ہوا،گزشتہ ماہ سے دہشت گردوں نے خود کش حملے شروع کر دئیے۔ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی میں انٹیلی جنس کا کام اہمیت رکھتا ہے، باڑہ کمپاونڈ، علی مسجد دونوں واقعات میں بروقت اطلاع کے باعث بڑی تباہی سے بچ گئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/rODp6wK
0 Comments