نوازشریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہوگا۔
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا نواز شریف کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہوچکی، سابق وزیرعظم سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے۔
نواز شریف کی نااہلی کے سلسلے میں قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔جس میں نااہلی 5سال تک محدود کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے وہی وزیراعظم ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو وزیراعظم کےلیے امیدوار نامزد کر دیا
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا،لیکن ہم نے ریاست بچائی،البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔
نوازشریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی ہے،وزیرقانون
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا،آئندہ انتخابات ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لڑیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کس دورمیں میرے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن یہ بتائیں کہ مجھے کب اورکس موقع پررعایت دی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2zjgZdI
0 Comments