Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں چاہتے، پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی رہنماء نیئر بخاری نے بجلی بحران کا حل تجویز کردیا، کہتے ہیں کہ بجلی بحران کا حل سولر سسٹم میں ہے حکومتیں شہریوں کو مالی معاونت فراہم کریں، 90 روز میں انتخابات کا انعقاد قوم کے مفاد اور ریاست کے حق میں ہے، یہ واضح مؤقف ہے ہم انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 90 روز میں انتخابات کا انعقاد قوم کے مفاد اور ریاست کے حق میں ہے، پیپلزپارٹی کا یہ واضح مؤقف ہے، ہم انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، آئین کا تحفہ دینے والی پیپلزپارٹی آئین کو ہی بالادست سمجھتی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنماء کہتے ہیں کہ انتخابات میں تاخیر سے اگر کوئی فائدہ حاصل کرنے کا سوچ رہا ہے تو اس کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاست ہونی چاہئے ریاست دشمنی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

نیئر حسین بخاری نے بجلی بحران کا حل تجویز کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری و تجارتی مراکز جلد کھلیں اور شام کو بند کئے جائیں، بجلی بحران کا حل سولر سسٹم میں ہے، حکومتیں شہریوں کو مالی معاونت فراہم کریں۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال کے بعد لوگ بے چین اور مایوس ہیں، سیاسی جماعتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے، تباہ حال معیشت کی وجہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا آئی ایم ایف معاہدے اور شرائط توڑنا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fYFuvdO

Post a Comment

0 Comments