Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

فیفا ویمنز ورلڈکپ کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

فیفا ویمنز ورلڈکپ کی 32 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں آخری چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کولمیبا کو 1-2 سے شکست دی جب کہ آسٹریلیا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 6-7 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

فیفا ویمن ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے اسپین، سویڈن، آسٹریلیا اور انگلینڈکی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔

ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اسپین اور سویڈن کے درمیان 15 اگست کو ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان نیوزی لینڈ، ناروے، فلپائن، سوئٹزرلینڈ، میزبان آسٹریلیا، آئرلینڈ، نائیجیریا، کینیڈا، سپین،کوسٹاریکا، زیمبیا، جاپان، انگلینڈ، ہیٹی، ڈنمارک، چین، دفاعی چیمپئن امریکا،ویتنام، نیدرلینڈز، پرتگال، فرانس، جمیکا، برازیل، پانامہ،سویڈن، جنوبی افریقا، اٹلی، ارجنٹائن، جرمنی، مراکش، کولمبیا اور جنوبی کوریاشامل ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست 2023 کو آسٹریلیا کے سڈنی اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/I3TZxUc

Post a Comment

0 Comments