لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری شیخ لطیف کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ بھی مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔
درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی روکے ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوسری جانب حکومت نے بجلی کے بلوں سے بلبلاتے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے آئی ایم اایف سے رابطہ کرلیا، بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کردیں۔
پاکستان بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف عوام کے غصے کی آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے حکومت ریلیف دینے کو تیار ہوگئی مگر آئی ایم ایف کی اجازت کا انتظار ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ریلیف کیلئے حکومت سے تحریری پلان مانگ لیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cMR7Kq2
0 Comments