Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سائفر میں نے لیا نہ ہی اسکا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا، شاہ محمود قریشی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے 3 احکامات کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سائفر کیس میں 20، 21 اور 25 اگست کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا ہوں، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ سائفر وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے۔ حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور تین بار جسمانی ریمانڈ لے چکی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا۔ مؤقف اختیار کیا ہے کہ سائفر ٹیلی گرام میں نے لیا نہ ہی اسکا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EcqMsVZ

Post a Comment

0 Comments