کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے کا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ نگران حکومت کے 11 روز میں ڈالر تقریباً 10 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤبڑھ گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/s3NHF1m
0 Comments