سوشل میڈیا پر پالتو شیروں کی تشہیر اور انعام کے اعلان کا معاملہ زیر بحث آنے کے بعد پولیس نے شیروں کو وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا،جبکہ ملزم کو آج ریمانڈ کیلئےعدالت پیش کیا جائے گا۔
لاہورکے رہائشی میاں ثاقب کو پالتو جانور رکھنے کا شوق ہے پالتو جانور بھی عام کتا بلی نہیں بلکہ ثاقب نے خونخوارشیر پال رکھے تھے۔ اس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اعلان کیا کہ جوشخص ان کے شیروں کے پنجرے میں 10منٹ گزارے گا اسے دس لاکھ انعام دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پرمیاں ثاقب کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی توپالتوشیروں کی تشہیراورانعام کےاعلان کا معاملہ زیربحث آگیا جس پرپنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میاں ثاقب کو گذشتہ رات گرفتارکرلیا۔
پولیس کے ہمراہ وائلڈ لائف ٹیم بھی موجود تھی ،گرفتاری سے قبل میاں ثاقب وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ گھر کی چھت پرگئے اور اپنے تمام پالتو شیروں کو پولیس کی موجودگی میں وائلڈ لائف ٹیم کے حوالے کردیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4o9jiBl
0 Comments