سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بی سی سی آئی ناراض ہوگیا ہے۔
ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پراپنے یویو ٹیسٹ کا رزلٹ بتایا تھا جس میں انہوں نے یو یو ٹیسٹ میں 17.2 اسکور کا انکشاف کیا تھا۔
انسٹاگرام پر کوہلی کی پوسٹ بی سی سی آئی کو ناگوار گزری اور سابق کپتان کی پوسٹ کے بعد بھارتی بورڈ آفیشل نے پلیئرز کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی ہے۔
بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یویو کا رزلٹ خفیہ معلومات ہے، اس کو پبلک میں نہ لائیں۔
اس کے علاوہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات منظر عام پر لانا کنٹریکٹ شقوں کی خلاف ورزی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/H2NrOpB
0 Comments