Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نگران وزیراعظم کے چناؤ پہ تحفظات، قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا

قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے نگران وزیراعظم کے چناؤ پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے خط میں لکھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے،آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کردیں۔

قائد بی این پی نے خط میں لکھا کہ مسلم لیگ ن سازشوں اورغیرآئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی ؟سیاست دانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

سرداراخترمینگل نےمزید لکھا کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے سے بداعتمادی پیدا ہوگی۔ ہم پرجوگزری یا گزررہی ہے وہ ہماری قسمت ہےمگرحیرانی اس بات پرہے کہ جوآپ لوگوں پر گزری اس سے ابھی تک آپ نے سبق نہیں سیکھا۔

اخترمینگل نے کہا کہ ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کی جماعت مشرف اورباجوہ کی سازشوں اورغیرآئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی،جمہوری اداروں کوکمزورکرکےغیرجمہوری طاقتوں کو مزید طاقتورکرنا جمہوریت کے تابوت میں مزید کیل ٹھوکنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کوتہترلاکھ کم کر دیا گیا۔

بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے سرداراختر مینگل کے نواز شریف کو خط پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ باپ پارٹی چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت اورنگران وزیر اعظم کی مخالفت کھلا تضاد نہیں امید ہے کہ آپ جیسے بزرگ سیاستدان اپنے رویئے پر نظر ثانی کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hjIyDgi

Post a Comment

0 Comments