سندھ میں نگراں سیٹ اپ کی تیاریاں جاری ہیں، رواں ہفتے سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کر لے گی، نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نصف درجن سے زائد ناموں زیر غور ہیں، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کمشنر شعیب صدیقی، سابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدر عباسی جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے متفقہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، صدیق میمن اور سابق جسٹس مقبول باقر کا نام سامنے آیا ہے۔
نگراں سیٹ اپ کیلئے ابھی تک باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
توقع ہے کہ قبل از وقت اسمبلی تحلیل کردی جائے گی، جس کے بعد نگراں سیٹ اپ کو انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت ملے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/QPCgRkm
0 Comments