نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے، معمول کی پالیسیوں پرعمل پیرارہیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نگران حکومت مختصرمدت کےلیے آئی ہے، نگران حکومت کے پاس روزمرہ حکومتی معاملات چلانے کا اختیارہے۔
اس سے قبل وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں اہم قومی امورپربحث،امن وامان اور معیشت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ نگراں وزیراعظم نے دورہ جڑانوالہ پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں مالی سال 24۔2023 کےلیے دیت کی قیمت کا تعین کرنے کا معاملہ پرغور آیا، اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرلائسنسز دائرہ اختیار کی منتقلی اور تبدیلی کے ایجنڈے پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔
ملزم عمر فاروق ولد خالد فاروق کی پاکستان سےامریکہ حوالگی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جبکہ قوانین میں لفظ وفاقی حکومت کو مناسب طریقے سے تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4D1JRAe
0 Comments