ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوگیا، جس سے انٹربینک میں تاریخ میں پہلی بار 303روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر برقرار ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 185 پوائنٹس گر کر 47ہزار293 پوائنٹس پرآگیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5Mwr3YR
0 Comments