Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عام انتخابات کی تیاریاں: حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا، حتمی اشاعت 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔ الیکشن کمیشن جلد عام انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیاں 14 دسمبر تک مکمل کرلی جائیں گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔

ای سی پی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مزید کم کرنے سمیت عام انتخابات شیڈول کے اعلان اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے تمام صوبوں کی نگران حکومتوں سے رابطہ کیا ہے، صوبوں نے الیکشن کمیشن کو 11 سے 25 فروری کے درمیان الیکشن کرانے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب الیکشن کی تیاریاں سے متعلق مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے آج گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے ملاقات کی، جس میں نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید پر بات چیت ہوئی۔

جی ڈی اے نے الیکشن سے متعلق اپنے مطالبات بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سامنے رکھے۔

جی ڈی اے نے انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر کرانے کی حمایت کردی، ساتھ ہی نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اگر حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوں گی تو شفاف انتخابات ہو ہی نہیں سکتے۔

جی ڈی اے وفد کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھنے کے باوجود صوبائی افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہیں کی جارہی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/V2eFzgo

Post a Comment

0 Comments