انڈیا کے سابق کھلاڑی گوتھم گھمبیرکوپاکستان بھارت کے کھلاڑیوں کی گپ شپ پسند نہ آئی
میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑنے والے گوتم گھمبیرنے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پرشدید تنقید کی ہے۔ بولےمیچزکے دوران بھارتی کھلاڑیوں کا مخالف کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ رویہ بلکل نہیں ہونا چاہیے۔ میچ میں جب آپ نیشنل ٹیم کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو دوستی کو میدان سے باہرچھوڑ کر آنا چاہیئے۔
سابق کھلاڑی گوتھم گھمبیرنے کہا کھلاڑیوں کوآنکھوں میں غصہ کے ساتھ دیکھنا چاہیئے، میچ کے بعد آپ دوستیاں نبھائیں،میچ کےگھنٹے بڑے ضروری ہوتے ہیں۔میچ میں آپ اپنےآپ کی نمائندگی نہیں بلکہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔
گوتم گھمبیرکا مزید کہنا تھا کہ آج کل آپ دیکھتے ہیں کہ میچ کے دوران حریف ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اورگپ شپ کرتےہیں،چند سال پہلے تک ایسی روایت نہیں تھی،اب ایسے لگتا ہے جیسے آپ دوستانہ میچ کھیل رہے ہو۔
کامران اکمل کے ساتھ میری بہترین دوستی ہے،میں نے انہیں بیٹ تحفے میں دیا اورانہوں نے بھی مجھے بیٹ کا تحفہ دیا،میچ میں آپ سلیجنگ کریں مگرذاتیات پرنہ اتریں، ہمیشہ اپنے حدود میں رہیں۔میچ کے دوران کسی کی فیملی ممبرکو نہ لائیں یا انہیں برا بھلا نہ کہیں۔
یاد رہےکہ گوتم گھمبیرپاکستان کے خلاف میچزمیں شاہد آفریدی اورکامران اکمل کے ساتھ کئی بارلڑائیاں کرچکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/02U4ovg
0 Comments