اہم کیسز اور گرفتاریوں کے پیش نظر وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے کےلیے مشاورت جاری ہے۔ وفاقی پولیس وزرات داخلہ کو خط لکھے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرح وفاقی پولیس کے دفاتر بھی تمام صوبوں میں ہوں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو بھی اسلام آباد کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھ گئے خط میں کہا ہے کہ وی وی آئی پی موؤمنٹس اور اکثر احتجاج انہی شاہراہوں پر ہوتے ہیں مگر یہ علاقےاسلام آباد کی حدود میں نہ آنے سے وفاقی پولیس کارروائی نہیں کرپاتی۔
اسلام آباد پولیس نے وزرات داخلہ کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں توسیع کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ اسلام آباد کی حدود میں آنے پر اِن علاقوں میں کارروائی ممکن ہوسکے گی۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو بھی اسلام آباد کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tmxwQTh
0 Comments