وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران کے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھ دیا۔ ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے تمام افسران کی مالی تفصیلات طلب کرلیں۔
خط کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے افسران پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیمپرنگ کے الزامات ہیں، ملزمان ریکارڈ ٹیمپرنگ کرکے ٹھیکیداروں کو جعلی ادائیگیاں کرتے تھے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی اعلیٰ انتظامیہ پر منی لانڈرنگ، کرپشن چھپانے اور فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات سے متعلق خط بھی سامنے آیا تھا تاہم بعد ازاں ایف بی آر نے مذکورہ خط کی تردید کر دی تھی۔
ایف بی آراعلامیہ کے مطابق ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کیخلاف کوئی خط نہیں لکھا،پی آئی اے سینئر افسران کے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا خط جعلی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fHado25
0 Comments