آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ23 -2022 نے ریلوے کارکردگی کابھانڈا پھوڑدیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے میں کروڑوں کی مشینری عدم توجہ کے باعث ناکارہ ہونے لگی ہے، اسٹیشنزپراسکیننگ کیلئے خریدے گئے 8میں سے 4 اسکینر2سال بعد ہی ناکارہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسکینرز مخصوص کمرے، الگ پاورسپلائی نہ ہونے سے خراب ہوئے، جس سے قومی خزانے کو24.94 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ’کے ساتھ ہی ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھ گئے۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ٹرین کا سستا سفر بھی اب مہنگا ہو گیا ہے۔ محمکہ ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ymb1LSG
0 Comments